مصر ؛ فوجی كونسل كے اقدامات كے خلاف لاكھوں افراد كے مظاہرے

IQNA

مصر ؛ فوجی كونسل كے اقدامات كے خلاف لاكھوں افراد كے مظاہرے

23:54 - June 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2351866
بين الاقوامی گروپ : آج ۲۲ جون كو اخوان المسلمين اور ديگر سياسی جماعتوں كی جانب سے جعمہ"بغاوت كی مخالفت"يا "قانون كی لازمی بازگشت" كے شعار سے منعقد ہونے والے مظاہروں میں شركت كی كال پر ہزاروں مصريوں نے قاہرہ كے "التحرير" چوك كی جانب مارچ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "اخبار مصر" كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لاكھوں افراد پر مشتمل یہ مظاہرے ١۲ تحريكوں اور انقلابی الائنس كی جانب سے كال كے بعد منعقد كیے گئے ہیں اور آج قاہرہ كے التحرير چوك اسی طرح ملك كے ديگر صوبوں میں فوجی كونسل كے حالیہ اقدامات اور فيصلوں كے خلاف احتجاج كيا جائے گا ۔
واضح رہے كہ رہے كہ آج صبح مظاہرين نے التحرير چوك میں جمع ہو كر فوجی كونسل كے خلاف نعرہ بازی كی ہے اور آئين میں ترميم كے قانون كو كالعدم قرار دينے ، پارليمنٹ توڑنے كے حوالے سے عدالتی حكم كو واپس لينے اور عدالتی حكم صادر كرنے كے حوالے سے فوجی كونسل كو اختيارات نا دينے كا مطالبہ كيا ہے ۔
1035317
نظرات بینندگان
captcha