ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ dp-news، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لندن كی كيمبرج يونيورسٹی كے پروفيسر (جيمز كروفورڈ) نے اسرائيلی مصنوعات پر پابنديوں كا منصوبہ پيش كيا ہے اور روزنامہ(انڈيپينڈنٹ) نے اس خبر كو شائع كرتے ہوئے لكھاہے كہ اس منصوبے كے اجرا كےبعد اسرائيلی صنعتی شہروں میں تيار ہونے والی مصنوعات پر ہر طرح كی پابندی عائد كر دی جائے گی ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ منصوبہ اسرائيلی مصنوعات پر پابندی كا مطالبہ كرنے والی اشتہاراتی مہموں كی نھرپور حمايت بھی كرے گا ۔
انہوں نے اپنی ۶۰ صحفوں کی رپورٹ میں جو یورپی یونین کے بہت سے حکام کے حوالے کی گئی ہے ، زور دیا ہے کہ جس ملک بھی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے یورپی یونین کے قوانین کی مخالفت نہیں کرے گا۔
1049364