آيات اور احاديث كے مطابق حقيقی انتظار سے بيداری اور تحرك پيدا ہوتا ہے

IQNA

آيات اور احاديث كے مطابق حقيقی انتظار سے بيداری اور تحرك پيدا ہوتا ہے

21:57 - July 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2371232
ادب و آرٹ گروپ : محمد رضا قزلسفلی نے كہا : آيات اوراحاديث كے مطابق حقيقی انتظار مستقبل سے اميد وابستہ ركھنا ہے كہ جس كی وجہ سے انسانوں میں بيداری تحرك اورترقی حاصل ہوتی ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق سٹوڈنٹ كلچرل فورم سير الئون اور ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے 14 جولائی كو ايك سيمينار منعقد ہوا جس كا موضوع انتظار بيداری اورجوانوں كی ترقی تھا ۔
اس سيمينار میں مسلمان اورعيسائی طلباء كی بڑی تعداد نے مختلف يونيورسٹيز سے شركت كی ۔ یہ سيمينار ايرانی كلچرل سنٹر كے مركزی ہال میں منعقد ہوا ہے ۔ سيراليوں میں ايرانی كونسلر محمد رضا قزلسفلی نے انتظار كےلغوی اور اصطلاحی معانی كو بيان كيا ۔
1054689
نظرات بینندگان
captcha