الجزائر ؛ عربی اور فارسی ادب كے مشتركات كا جائزہ

IQNA

الجزائر ؛ عربی اور فارسی ادب كے مشتركات كا جائزہ

23:06 - July 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2372268
ثقافت و ہنر گروپ : الجرائز كی مركزی يونيورسٹی میں ايرانی كلچرل سينٹر كی كوششوں سے منعقدہ ايك كانفرنس كے دوران عربی اور فارسی ادب كے مشتركات كا جائزہ ليا گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، كانفرنس كے آغاز میں الجزائر يونيورسٹی كے عربی ادب ڈيپارٹمنٹ كے صدر "رشيد كوارد" نے فارسی ادب كو قديمی تاريخ كا حامل قرار ديتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ اس قسم كی كانفرنسوں كو آئندہ بھی منعقد ہونا چاہيئے جو دونوں ممالك كے درميان ثقافتی روابط كو زيادہ سے زيادہ فروغ دینے اور ان کی تقویت کا باعث بن سکیں ۔
اس كے بعد الجزائر میں ايرانی قونصلیٹ "سيد رضی الدين علم الہدی" نے اپنی گفتگو كے دوران الجزائر كی آزادی اور انقلاب كی پانچویں سالگرہ كے موقع پر مبارك باد پيش كرتے ہوئے الجزائر كو ايران كا بھائی ملك قرارديا ہے ۔
1055478
نظرات بینندگان
captcha