ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ صوت العراق كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ عزاداری كا یہ پروگرام مقامی وقت كے مطابق شام ۷ بجے مذكورہ امام بارگاہ میں منعقد كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ امام حسن عسكری(ع) كا غم منانے كے لیے اہل بيت (ع) كے چاہنے والوں كی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شركت كی ہے ۔
امام حسن عسكری (ع) كے يوم شہادت كے موقع پر امام بارگاہ كی جانب سے ايك بيان جاری كيا گيا جس میں امام زمان (عج) ، مراجع عظام اور تمام مسلمانوں كو تعزيت پيش كی گئی ہے ۔
1174438