ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ مظاہرين نے امريكہ میں موجود اقتصادی بحران اور عوام كو درپيش ديگر مشكلات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اسرائيل كو ملنے والی امريكہ كی مسلسل مالی امداد پر شديد غم وغصے كا اظہار كيا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ مظاہرے "امن كے لیےیہوديوں كی پكار" نامی ايسوسی ايشن، عرب –امريكن كمیٹی اور مشرق وسطی میں امن كے لیے قائم واشنگٹن كے اديان الائنس كی جانب سے منعقد كیے گئے تھے ۔
1175112