اردنی پائلٹ کو کس طرح قتل کیا جائے،ٹوئیٹر پرداعش نے تجویزمانگ لی

IQNA

اردنی پائلٹ کو کس طرح قتل کیا جائے،ٹوئیٹر پرداعش نے تجویزمانگ لی

16:07 - December 31, 2014
خبر کا کوڈ: 2660014
بین الاقوامی گروپ:دہشتگرد گروہ داعش کی قید میں اردن کے پائلٹ کی رہائی کے لئے امان حکومت کی کوششوں کے باوجود، داعش گروہ نے اس اردنی پائلٹ کو قتل کیئے جانے کی روش کے لئے، انٹرنیٹ میں لوگوں سے رائے طلب کی ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- اردن سے شائع ہونے والے اخبار الدستور نے لکھا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے انٹرنیٹ پر اپنے ٹوئیٹر پیغام میں، اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اردنی پائلٹ معاذ کساسبہ، مغربی باشندوں سے زیادہ سخت سزا کا مستحق ہے، انٹرنیٹ پر اپنے گروہ کے عناصر سے کہا ہے کہ وہ اس پائلٹ کو قتل کرنے کے لئے، اپنائے جانے والے طریقے کے حوالےسے تجویز دیں۔

واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے گذشتہ ہفتے بدھ کے دن، شام میں داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے دائرے میں ہونے والے ہوائی حملے میں ایک طیارے کو نشانہ بنایا اور شام کے شمال میں الرقہ شہر کے قریب، اردنی پائلٹ کو قید کرلیا تھا۔  یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ امریکہ نے داعش کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ طیارہ فنی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہوا ہے۔ دہشتگرد گروہ داعش نے دعوی کیا ہے اردنی پائلٹ مرتد ہے اور اس کو قتل کیا جائے گا، ادھر اردن نے اپنے پائلٹ کی رہائی کے لئے سیاسی اور سفارتی کوششوں کا آغاز کردیاہے۔

39283

ٹیگس: داعش ، قتل ، پایلٹ ، تجویز
نظرات بینندگان
captcha