ایکنا نیوز- رہبری ویب سایئٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہےکہ نماز کو رائج کرنے میں جو کوششیں کی گئی ہیں ان کا حقیقت پسندی سے جائزہ لیا جانا چاہیے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تئیسویں قومی نماز اجلاس کے نام پیغام جو نماز اجلاس میں حجت الاسلام محسن قرائتی کے توسط سےپڑھایا گیا اس میں اس عظیم معنوی عبادت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اس بے مثال اسلامی فریضے یعنی نماز کو معاشرے میں رائج کرنے کے لئے بڑی گرانقدر کوششیں کی گئی ہیں اور ان کا حقیقت پسندی سے جائزہ لیا جانا چاہیے جوکہ نمازیوں بالخصوص جوانوں کی طرز زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ آپ نے فرمایا نماز کی ادائیگی اور نماز کی ترویج کے لئے انجام دئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔ آپ نے فرمایا کہ نماز اجلاس کے اپنے کمال تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ حقیقت پسندانہ اور دانشمندانہ محاسبہ اور جانچ پڑتال انجام پانی چاہیے اور نتائج پر عمل درآمد اس کام کا اہم مرحلہ ہے۔
آپ تمام خدمت گزاروں بالخصوص حجت الاسلام محسن قرآئتی کی توفیقات کے لیے دعا گو ہوں۔
سید علی خامنہ ای
واضح رہے تئیسواں قومی نماز اجلاس رہبرانقلاب اسلامی کے پیغام سے شہر اھواز میں شروع ہوا ہے۔ یہ اجلاس دو دنوں تک جاری رہے گا۔