ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ باگاکے علاقے میں پیش آ یا جہاں گزشتہ ہفتے ہی دہشتگرد تنظیم کی طرف سے اہم ملٹری بیس پر قبضہ کیا گیا تھا۔ اس قبضے کے بعد بدھ کے روز پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے مزید حملے کئے تھے اور جمعہ کے روز تک لڑائی کے دوران تقریباً مختلف شہروں اور قصبوں میں دو ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اس حملے کو بوکو حرام کا اب تک کیا جانے والا سب سے وحشت ناک حملہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے اور بھاری اسلحہ ڈپو سے سامان کی ترسیل بھی جاری ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مارے جانے والوں میں زیادہ تر بچے اور ایسے لوگ ہیں جو تیز بھاگ نہیں سکتے تھے۔