شارلی ابدو میں دوبارہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف؛ برطانیہ میں مختلف مذاہب کے لیڈروں کا اجلاس،ہر قسم کی شدت پسندی کی مخالفت کا اعلان

IQNA

شارلی ابدو میں دوبارہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف؛ برطانیہ میں مختلف مذاہب کے لیڈروں کا اجلاس،ہر قسم کی شدت پسندی کی مخالفت کا اعلان

8:45 - January 19, 2015
خبر کا کوڈ: 2726892
بین الاقوامی گروپ: لندن کی مرکزی مسجد میں مذہبی لیڈروں کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں شدت پسندی کی مخالفت اور اتحاد پر تاکید کی گئی

ایکنا نیوز- روزنامہ گارڈین کے مطابق برطانیہ مسلم کونسل کے سیکریٹری شجاع شافی کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے کو ہم نے دیکھا کہ کچھ لوگوں نے اسلام کی توہین کی اور قرآن اور اسلام جو جان بچانے کا حکم دیتا ہے اسکے نام پر لوگوں کو قتل کرتا ہے
انہوں نے مسلمان، عیسائی اور یہودی علماء کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا : اظھاری رائے کی آزادی، احترام،سیکورٹی اور مسلمانوں کے امورپر  بات چیت کے حوالے سے اج ہم اکھٹے ہوئے ہیں 
تاکہ بتاسکے کہ ہم ادیان کے ماننے والے متحد ہیں ۔
شافی نے کہا: بلاشبہ شارلی ابدو میگزین کی وجہ سے امت مسلمہ کو تکلیف پہنچی ہے اور اس سے بڑھ کر دردناک مسئلہ کیا ہوسکتا ہے  کہ نبی اکرم {ص} کی توہین ہو۔

یہودی اسکالر لورا یانر کلازنر، نے اجلاس سے خطاب میں کہا مسلمان اور یہودی متحد ہیں مسلمانوں کا سلام اور یہودیوں کا شالوم دونوں کا مطلب صلح ہے اور ہم اجازت نہیں دیں گے کہ ہم میں اختلاف ڈالے۔
یہودی کونسل کے سربراہ ویوین واینمن نے شارلی ابدو حملے کے بعد فرانس میں مسلمانوں کے خلاف اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک دین پر حملہ ہم سب پر حملہ شمار ہوگا
ادیان میں ڈائیلاگ کونسل کے سربراہ هریت کربتری نے اجلاس سے خطاب میں کہا : ان حالات میں جہاں ادیان میں صورتحال کشیدہ ہے اس وقت اس طرح کا اجلاس نہایت مفید اور اہم ہے
انہوں نے کہا کہ ادیان میں مشترک اقدار پیدا کرنے اور اختلاف دور کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

2722578

نظرات بینندگان
captcha