IQNA

10:17 - January 19, 2015
خبر کا کوڈ: 2726977
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان کی جانب سےشام کے علاقے القنیطرہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے چند جیالوں اور شہید عماد مغنیہ کے جوان سال بیٹے کی شہادت کی تایید

ایکنا نیوز- حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں، شام کے علاقے القنیطرہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے چند جیالوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔ العام چینل کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے جنوبی علاقے القنیطرہ میں حزب اللہ کے ایک گروپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں متعدد جوان شہید ہوگئے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ القنیطرہ کے میدانی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے میزائیل سے حزب اللہ لبنان کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جو علاقے کا دورہ کررہا تھا۔حملےکے نتیجے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہید عماد مغنیہ کے فرزند جہاد مغنیہ شہید ہوگئے ۔ اسرائیل کے اس حملے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر اور ماہر ابو عیسی بھی شہید ہوئے۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری شہیدوں کے نام یوں ہیں۔
1ـ شهید کمانڈر محمد احمد عیسى «ابو عیسى»
ولادت: عربصالیم 1972 م / شادی شدہ / 4 فرزند
2ـ شهید جهاد عماد مغنیه «جواد»
ولادت: طیردبا 1989 م /
3ـ شهید عباس ابراهیم حجازی «سید عباس»
ولادت: الغازیه 1979 م / شادی شدہ / 4 فرزند
4ـ شهید محمد علی حسن ابو الحسن «کاظم»
ولادت: عین قانا 1985 م /
5ـ شهید غازی علی ضاوی «دانیال»
ولادت: الخیام 1988 م / شادی شدہ / ایک بیٹا
6ـ شهید علی حسن ابراهیم «ایهاب»
ولادت: یحمر الشقیف 1993 م /

2726912

ٹیگس: شہید ، مغنیہ ، شام
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: