ایکنا نیوز- آوا نیوز کے مطابق فرانس میں توہین آمیز خاکوں پر شدید غم و غصے کا اظھار کرتے ہوئے افغان سینٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ فرنچ سفارت خانے کو فوری طور پر بند کردیا جائے
قائدسینٹ ایوان فضل ہادی نے کہا کہ سینٹ کے اراکین نے وزارت خارجہ کے زریعے سے فرانس کی حکومت تک اپنا ریکارڈ درج اور پہنچا چکے ہیں
انہوں نے کہا : ہمارا مطالبہ ہے کہ چونکہ فرانس اسلامی ممالک اور مسلم امہ کے لیے احترام کا قائل نہیں لہذا صدر مملکت فرانس سفارت خانے کو بند کرنے کا حکم صادر کرے
سید صفی اللہ ہاشمی کی جانب سے پیش کردہ اس قرار داد کو سینٹ میں بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا ۔ صفی اللہ ہاشمی نے شارلی ابدو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس حکومت کو ان اقدامات کی روک تھام کے لیے کوشش کرنی ہوگی جن سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی جاتی ہیں
سینٹ کے ممبر زلمی زابلی نے بھی توہین آمیز خاکوں کی مذمت کی اور کہا کہ ترکی کی طرح یہاں بھی فرانس سفارت خانہ بند کیا جائے
ترکی نے اعلان کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے گا
قابل ذکر ہے شارلی ابدو نے آفس پر حملوں کے رد عمل میں دوبارہ توہین آمیز خاکوں کو شائع کیا ہے
جسکی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔