ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «هیسبریس» کے مطابق، امریکن ویب سایٹ «Top Conservative News»، نے ایک خبر میں اطلاع دی ہے کہ دین اسلام اورحضرت محمد(ص) کی توہین والے پیجز کو بلاک کیا جارہا ہے۔
اس ویب سائیٹ کے مطابق سوشل میڈیا عرب اور دیگر اسلامی ممالک سے ایک مسلمان گروپ کو اس کام پر مقرر کیا گیا ہے کہ وہ مراکش سے شروع کرتے ہوئے دیگر اسلامی ممالک میں توہین آمیز پیجیز کو بلاک کریں
قابل ذکر ہے کہ ترکی کی ایک عدالت کے حکم کے بعد کہ ان پیجز کو بلاک کیا جائے مذکورہ اقدام اٹھایا جارہا ہے
انکارا کی عدالت نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان پیجیز کو بلاک نہ کیا گیا تو فیس بک پر ترکی میں پابندی عائد کی جائےگی۔