ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «IBTimes»،کے مطابق مساجد کمیٹی اور کینڈا میں مذہبی تعلیمات کونسل کے سربراہ حمید سلیمی،نے کینیڈا کے وزیر اعظم «استفان هارپر»، جو صھیونیوں کی حمایت میں پیش پیش ہے کے بیان پر کہ مساجد میں شدت پسندی پروان چڑھتی ہے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے عہدے پر فائز شخص کو ایسابیان زیب نہیں دیتا لہذا اس بیان کو فورا واپس لیا جائے
ٹورنٹو میں دہشت گردی کے خلاف سیمینار سے خطاب میں سلیمی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو ایک نمونہ ہونا چاہئیے ۔
مسلم کونسل کے سیکریٹری احسان گاردی نے سیمینار سے خطاب میں کہا : ایسے بیان سے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کی شخصیت خراب ہوئی ہے اور وہ ملکی خدمات انجام دینے سے قاصر ہوں گے
مسلم اسکالر عارج احمد نے جہاد اور قرآن پر تقریر میں کہا کہ جہاد اور دہشت گردی کو جوڑنا درست نہیں اور ایسے افکار سے مسلمان دہشت گرد تصور کیا جا سکتا ہے۔