ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے islamazeri،کے مطابق جشن ولادت حضرت زینب(سلامالله علیها) کا پروگرام علمی اسلامی مرکز «آل البیت» میں منعقد کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں مقامی خواتین شریک ہوئیں
اس پروگرام میں تلاوت قرآن مجید کے بعد حضرت زینب(سلامالله علیها) کی شخصیت اور فضیلت پر تقریر کی گئی اور مقررین نے حضرت زینب(س) کی شجاعت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے آپکو دنیا بھر کی خواتین کے لیے بہترین نمونہ قرار دیا
محفل جشن کے اختتام پر شرکاء جشن میں سیرت زینب پر لکھی گئی کتاب اور زینب نامی بچیوں کو انعامات دیے گیے۔