امارات قرآنی مقابلہ «خوبصورت ترین ترتیل قرآن» کا آخری مرحلہ

IQNA

امارات قرآنی مقابلہ «خوبصورت ترین ترتیل قرآن» کا آخری مرحلہ

12:43 - March 08, 2015
خبر کا کوڈ: 2946878
بین الاقوامی گروپ: امارات قرآنی مقابلے کا «خوبصورت ترین ترتیل قرآن» مرحلہ گیارہ سے پندرہ مئی تک دبئی میں منعقد کیا جائے گا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «البیان»،کے مطابق مذکورہ مقابلہ دبئی ایوارڈ کا ابتدائی مرحلہ شمار ہوتا ہے
دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے اعلان کے مطابق اس مرحلے میں رجسٹریشن کا مرحلہ اس وقت جاری ہے
دبئی ایوارڈ مقابلوں کے نمائندے محمد عبدالرحیم سلطان العلماء، کا کہنا ہے کہ اس مرحلے میں کامیاب طلباء کو دبئی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جائے گا جو مئی میں منعقد ہوگا
«خوبصورت ترین ترتیل قرآن» پانچ مرحلوں میں منعقد ہوگا جنمیں پندرہ سال سے کم، بیس تا پچیس سال اور فری ایج مقابلوں کے علاوہ «امام مساجد» اور «خوبصورت ترین اذان» کے مقابلے شامل ہیں۔
ان مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند حضرات انکے ویب سایئٹ پر جاکر فارم پر کرکے نام درج کروا سکتے ہیں
پچھلے مقابلوں میں شریک افراد صرف اپنے سابقہ کیٹگریز میں نام لکھوا سکتے ہیں ۔

2945771

نظرات بینندگان
captcha