ایکنانیوز- شفقنا کے مطابق نجف اشرف کے مراجع سے تعلق رکھنے والے نجف اشرف کے مالک اشتر بٹالین کے کمانڈر سید علی الفیاض نے اس شہر کے مغربی علاقہ میں کچھ مشکوک نقل و حرکت کے مشاہدہ کی خبر دی ہے ۔
انہوں نے بیان کیا کہ: نجف اشرف سے 70 کیلو میٹر کے فاصلہ پر سعودی عرب کی سرحد پر دہشت گردوں کی طرف سے کچھ مشکوک نقل و حرکت مشاہدہ کیا جا رہا تھا ، پولیس فورس نے ان لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ، ان لوگوں کو داعش دہشت گرد گروہ کے خفیہ بخش کا اہل کار بتایا جا رہا ہے ۔
سید علی الفیاض نے اس گروہ کی گرفتاری کو نجف اشرف کی اعلی پولیس افسر کے تعاون کے ذریعہ ایک اہم و بے مثال کامیاب خفیہ آپریشن قرار دیا ہے ۔
انہوں نے تاکید کی ہے کہ اس گروہ کا ارادہ تھا کہ نجف اشرف میں دو بڑے دہشت گردانہ آپریشن کے لئے لازمی مقدمہ فراہم کرے ۔