مسلکی اختلاف کی بناء پر کسی کو کافر کہنا اور قتل کرنا مسلمانوں کا شیوہ نہیں، قاضی عبدالرشید

IQNA

مسلکی اختلاف کی بناء پر کسی کو کافر کہنا اور قتل کرنا مسلمانوں کا شیوہ نہیں، قاضی عبدالرشید

18:58 - March 14, 2015
خبر کا کوڈ: 2983063
بین الاقوامی گروپ: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہناہے کہ مسلح افواج کا ضرب عضب آپریشن وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور تخریب کاروں کے خلاف یہ کریک ڈاؤن ملک دشمنوں کے مکمل خاتمہ تک جاری رہنا چاہیے۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی عبدالرشید نے کہا ہے کہ قرآن پاک اور اسلام سے روگردانی ذلت، تباہی اور رسوائی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور اخوت کا دین ہے، دنیا و آخرت میں ترقی کے لئے مسلمانوں کو آنحضرت(ص)کے نقش قدم پر چلنا ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، مذہبی تعلیم دینے والے اداروں پر دہشتگردی، تخریب کاری اور ملک دشمنی کا الزام لگانے والے ایسے اداروں کی نشاندہی کریں، وفاق المدارس العربیہ اور تنظیم اتحاد المدارس دینیہ خود ہی ایسے مدارس اور ملک دشمن عناصر کو عدالت کے کٹہرے میں پیش کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی حق دار نہیں ہیں، مسلح افواج کا ضرب عضب آپریشن وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور تخریب کاروں کے خلاف یہ کریک ڈاؤن ملک دشمنوں کے مکمل خاتمہ تک جاری رہنا چاہیے، کلمہ گو مسلمانوں کو کافر قرار دینا اور قتل و غارت گری کا طوفان برپا کرنا مسلمانوں کا شیوہ نہیں، فروعی اور مسلکی اختلافات کو احسن انداز میں زیر بحث لایا جائے۔

447062

نظرات بینندگان
captcha