یمن، عدن سے منصور ہادی کا فرار

IQNA

یمن، عدن سے منصور ہادی کا فرار

16:09 - March 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3040127
بین الاقوامی گروپ:یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی، عدن سے فرار ہوگئے ہیں۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے المنار ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستعفی صدر منصور ہادی، یمن سے جیبوٹی فرار ہوگئے ہیں- یمنی ذرائع کے مطابق منصور ہادی کا طیارہ، یمن سے جیبوٹی کیلئے روانہ ہوگیا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت کے سفارتکار بھی، شہر عدن ترک کرچکے ہیں اور یمن میں مصر کے سفیر اور قونصل خانے کا عملہ بھی عدن سے جاچکا ہے- دوسری جانب یمن کی سرکاری فوج، جسے عوامی کمیٹیوں کی حمایت حاصل ہے، شہر عدن میں داخل ہوگئی ہے اور اس نے منصور ہادی سے وابستہ بعض افسروں منجملہ یمن کے سابق وزیردفاع محمود الصبیحی اور منصور ہادی کے بھائی ناصر ہادی کو گرفتار کرلیا ہے- اسی طرح بعض ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے مستعفی وزیراعظم خالد بحاح، عوامی کمیٹیوں کی جانب سے نظربندی کے ایک ہفتے بعد، منگل کے روز یمن سے امریکہ کیلئے روانہ ہوگئے-

67378

نظرات بینندگان
captcha