فلسطین؛ حفظ اور تفسیر قرآن مقابلوں کا انقعاد

IQNA

فلسطین؛ حفظ اور تفسیر قرآن مقابلوں کا انقعاد

8:39 - April 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3089317
بین الاقوامی گروپ: فلسطینی وزیر اوقاف کے مطابق یوسف ادعیس کے مطابق پندرہواں مقابلہ قرآن بعنوان «الأقصی» منعقد کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- وفانیوز کے مطابق یوسف ادعیس کا کہنا ہے کہ مقابلوں کا آغاز نو اگست گرمیوں کی تعطیلات میں کیا جارہا ہے تاکہ اسکول اور کالجز کے طلباء کو سہولت ہو
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے تمام صوبوں میں حفظ ،تفسیر اور قرآت کے لیے ناموں کا اندراج شروع ہوچکا ہے
وزیر اوقاف کا کہنا ہے : ان مقابلوں کا مقصد قرآنی تعلیمات کو فروغ دینا ہے

ادعیس نے مزید کہا: مقابلوں میں حفظ مکمل قرآن،قرآت ،تجوید،بیس پارے،دس پارے اور دیگر مقابلے شامل ہیں ۔
وزیر اوقاف نے کہا کہ فلسطینی حکومت کی کوشش سے مختلف صوبوں میں حفظ قرآن کے مراکز قائم ہوچکے ہیں جہاں سے حافظ قرآن ان مقابلوں میں شرکت کریں گے اور دس نمایاں پوزیشن لینے والوں کو انعامات دیے جائیں گے۔

3083995

ٹیگس: قرآنی ، مقابلے ، قرات
نظرات بینندگان
captcha