شام میں دو سو دہشتگردوں کی ہلاکت

IQNA

شام میں دو سو دہشتگردوں کی ہلاکت

13:01 - April 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3103298
بین الاقوامی گروپ:دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرشامی فوج کی کاروائی میں داعش اور النصرہ گروہوں کے دوسو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- شامی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شمالی علاقے میں ادلب اور مغرب میں حمص اور دارالحکومت دمشق کے مضافات میں فوج کی کاروائیوں میں داعش اور النصرہ محاذ کے، کم سے کم دو سو دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کی ایک بڑی تعداد زخمی ہوگئی- اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں دہشتگردوں کا ایک میزائل لانچر اور خودکار ہتھیاروں سے لیس پندرہ بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوگئے جبکہ شہر ادلب کے پرامن علاقوں میں پناہ لینے کی کوشش میں، فرار کرنے والے دہشتگرد بھی فوج کا نشانہ بنے- اردن کی سرحد کے قریب واقع صوبے درعا کے جنوب مغربی علاقوں میں احرار الشام اور الفرقان نامی دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملوں میں متعدد دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

68010

ٹیگس: داعش ، دہشتگرد ، ہلاک ، شام
نظرات بینندگان
captcha