ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «OnIslam»، کے مطابق کویت اور تیونس حملوں کے ساتھ فرانس کے شہر لیون کی ایک فیکڑی پر بھی حملے کا واقعہ پیش آیاہے
جمعے کے روز اس واقعے کے بعد یورپ میں مسلم کونسل کے سیکریٹری جنرل شجاع شفیع نے ٹویٹر پر کمنٹس میں لکھا ہے:
« فرانس میں حملے کی خبر سن کا شاک لگا کہ حملہ آور نے اسلام کے نام پر حملہ کیا ہے ہم متاثرین سے مکمل ہمدردی کا اظھا کرتے ہیں ».
آکسفورڑ یونیورسٹی کے استادطارق رمضان، نے فیس بک پر پیغام میں کہا ہے: «ایک بار پھر قتل و غارت جسکا مقصد خوف و ہراس پھیلانا ہے اسکی مذمت کرتے ہیں ».
انہوں نے کہا : «ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس واقعے کے خلاف جسکا مقصد انسانوں میں نفرت پھیلانا ہے کے خلاف متحد رہیں».
اطلاع رساں ادارے (AFP)،کے مطابق لیون شہر کے ایک کارخانے پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔دو دہشت گرد داعش کے پرچم کے ساتھ کارخانے پر حملہ آور ہوئے تھے۔