داعش کے ہاتھوں حماس رہنما قتل

IQNA

داعش کے ہاتھوں حماس رہنما قتل

9:18 - July 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3327805
بین الاقوامی گروپ: حماس رہنما کو فلسطینی کیمپ یرموک میں مسجد سے نکلتے ہوئے داعش کے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا

ایکنا نیوز- فلسطین نیوز ایجنسی کے مطابق حماس رہنما «مصطفی الشرعان» کو شام میں فلسطینی کیمپ یرموک میں مسجد سے نکلتے ہوئے دو نقاب پوش دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

الشرعان فلسطینی فلاحی ادارے کا سربراہ رہ چکا تھا اور فلسطینی کیمپ میں اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے
فلسطینی کیمپ پر داعش کے قبضے کے باوجود الشرعان نے اس کیمپ کو نہ چھوڑا اور آخر تک فلسطینی مہاجرین کی خدمت میں مصروف رہے
داعش کے ہاتھوں یہ دوسرا حماس رہنما ہے جو دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے اس سے پہلے الشرعان کے ایک قریبی رشتہ دار اور حماس رہنما ابوصهیب الحورانی کو اپریل کے مہینے میں اسی طرز پر فائرنگ کرکے قتل کیا جاچکا ہے
یرموک کیمپ  اپریل سے داعش اور النصرہ کے حملوں کی زد میں ہے اور کئی بار انہوں نے اس کیمپ پر قبضے کی کوشش کی ہیں ۔

3327581

ٹیگس: حماس ، داعش ، قتل ، رہنما
نظرات بینندگان
captcha