ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق داعش نے انٹر نیٹ ٹی وی چینل روسی زبان میں بنائی ہے جسکا مقصد روسی ریاستوں میں اثر و نفوز میں اضافہ کرنا ہے
ٹی وی چینل بنام «فرات میڈیا» داعش کے دہشت گردانہ ویڈیو کلیپوں کو روسی زبان کے ساتھ نشر کرے گا جو
سوشل میڈیا جیسے «ٹوئیٹر» ، «فیسبوک»اور «ٹمبلر» وغیرہ میں دیکھا جاسکے گا۔
داعش نے اسی میڈیا کے زریعے سے شمال قفقاز میں بھی اسلامی حکومت کا اعلان کررکھا ہے
رپورٹ کے مطابق داعش کے میڈیا جنگجو گروپ بنام «مجاهدان قفقازفورس » نےویڈیو میں روسی زبان میں اپنی موجودگی اور چینل کا اعلان کررکھا ہے
اس ویب سائٹ میں روسی زبان میں جذباتی ترانوں،تصویروں اور ویڈیو کلیپوں سے داعش کے ساتھ تعاون کی درخواست کی گئی ہے
انگریزی اخبار «گارڈین» کے مطابق فرات میڈیا کے زریعے سے روسی زبانوں میں سے جوانوں کی بھرتی کاکام لیا جائے گا
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے مطابق اس وقت شام اور عراق میں دو ہزار روسی زبان افراد داعش میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور ان کی شمولیت کا راستہ روکنا خاصا مشکل کام ہے۔