پڑوسی عرب ممالک نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے دروازے بند کردیے

IQNA

پڑوسی عرب ممالک نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے دروازے بند کردیے

13:27 - July 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3330408
بین الاقوامی گروپ:انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عرب ممالک نے فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے ہاں پناہ کی اجازت نہ دی تو ایک نیا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے

ایکنا نیوز- شفقنا-مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم"فلسطین۔شام ایکشن گروپ" کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں خانہ جنگی اور فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کے محاصرے کے باعث ہزاروں فلسطینی پناہ گزین ملک چھوڑ کر پڑوسی ملکوں میں پناہ کی کوشش کررہے ہیں لیکن پڑوسی ملکوں نے فلسطینیوں پر اپنے دروازے بند کردیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اردن اور لبنان دو اہم عرب ملک ہیں جو اس سے قبل بھی فلسطینی پناہ گزینوں کا ایک بڑا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ شام سے ہزاروں فلسطینی فرار کے بعد اردن اور لبنان کے علاوہ دوسرے عرب ملکوں کا بھی رخ کرتے ہیں۔ اردنی حکومت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کس کسی صورت میں اپنی سرزمین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔

 

لبنانی حکومت نے بھی فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنی سرزمین میں دخلے کے لیے کڑی شرائط عاید کی ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ لبنانی حکام اس فلسطینی پناہ گزین کو اپنے ہاں داخلے کی اجازت دے رہے ہیں جس کے یورپی سفارت خانوں کے کاغذات مکمل ہیں اور وہ بیروت ہوائی اڈے سے کسی دوسرے ملک سفر کے مجاز ہیں۔

 

بیروت میں ترکی کے سفارت خانے نے بھی فلسطینی پناہ گزینوں کو ویزے جاری کرنا روک دیے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے دروازے بند ہونے کے بعد خلیج کے عرب ممالک رہ جاتے ہیں۔ خلیجی ممالک پہلے ہی فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے ہاں پناہ دینے سے گریز کی پالیسی پرعمل پیرا رہے ہیں۔

47906

نظرات بینندگان
captcha