سعودی عرب کی کویت پر قبضے کی دھمکی

IQNA

سعودی عرب کی کویت پر قبضے کی دھمکی

14:25 - August 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3338439
بین الاقوامی گروپ:وزیر دفاع محمد بن سلمان نے کویت کی جانب سے الخفجی مشترکہ آئل فیلڈ سے سعودی عرب کو تیل نکالنے سے روکنے پر تاکید کئے جانے کے بعد، اس ملک پر قبضہ کرنے اور اسے سعودی عرب میں شامل کرنے کی دھمکی دی ہے

ایکنانیوز- شفقنا-سعودی عرب کے ولی عہد کے جانشین اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے کویت کی جانب سے الخفجی مشترکہ آئل فیلڈ سے سعودی عرب کو تیل نکالنے سے روکنے پر تاکید کئے جانے کے بعد، اس ملک پر قبضہ کرنے اور اسے سعودی عرب میں شامل کرنے کی دھمکی دی ہے- سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کویت، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے، صرف ایک چوتھائی علاقے کے برابر رقبے پر مشتمل ہے، کہا کہ کویت کو کسی بھی طرح سے سعودی عرب پر برتری حاصل نہیں ہے۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ نہ صرف الخفجی تیل کا کنواں بلکہ پورا کویت، تاریخی لحاظ سے سعودی عرب کا حصہ ہے- کویت نے، جو سعودی عرب کے ساتھ کئی مشترکہ آئل فیلڈ رکھتا ہے، تیل پیدا کرنے والے دو علاقوں کی مالکیت پر اختلافات حل کرنے کے لئے ریاض کے ساتھ مشترکہ مذاکرات میں تعطل کے بعد، عالمی عدالت میں عرضی داخل کی ہے- کویت کے وزیر پٹرولیم "علی العمیر" نے بدھ کے روز سعودی عرب کے وزیر پٹرولیم علی النعیمی سے کہا تھا کہ ریاض کو الخفجی اور الوفرہ آئل فیلڈ بند ہونے سے، ہونے والے نقصانات کی، تلافی کرنا چاہئیے۔

48411

ٹیگس: کویت ، سعودی ، عرب ، قبضہ ، دھمکی
نظرات بینندگان
captcha