ملبرن؛ «اسلاموفوبیا» کے موضوع پر سیمینار

IQNA

ملبرن؛ «اسلاموفوبیا» کے موضوع پر سیمینار

8:08 - August 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3341174
بین الاقوامی گروپ: ملبرن شہر کے مضافاتی علاقے «کوبرگ» میں اسلاموفوبیا کے موضوع میں سیمینار میں مسلمانوں نے توہین آمیز واقعات بیان کیے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ABC News»کے مطابق سیمینار سے خطاب میں بنگلہ دیشی نژاد  نسرین امین نے کہا : ایک آسٹریلین خاتون نے میری توہین کرتے ہوئے کہا کہ جدھر سے آئے ہو وہی لوٹ جاو
اسکاکہنا تھا کہ متعدد بار ایسے واقعات سے وہ مایوس اور خوفزدہ ہے ۔ بلاشبہ نسل پرستی اور اسلاموفوبیا دونوں نادرست ہیں
سیمینار میں شریک یونیورسٹی بین الاقوامی مرکز کےیاسر مرسی کا کہنا تھا:
گیارہ سپتامبر 2001 واقعے کے بعد اسلاموفوبیا کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور کوئی ہفتہ ایسا نہیں گذرا ہے جسمیں مسلمانوں کی توہین کا کوئی واقعہ رونما نہ ہوا ہو۔

امین نے کہا کہ ہم بھی دیگر لوگوں کی طرح عام انسان ہیں اور آو ہم سے جو پوچھنا ہے پوچھ لو ہم دوستی اور محبت کرنے والے لوگ ہیں
انہوں نے اس امید کا اظھار کیا ہے کہ اس سیمینار سے افھام و تفہیم میں اضافہ ہوگا.

3340913

نظرات بینندگان
captcha