افغان علما کونسل کا پاکستان کے خلاف اعلان جہاد

IQNA

افغان علما کونسل کا پاکستان کے خلاف اعلان جہاد

14:05 - August 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3344338
بین الاقوامی گروپ:افغان علما کونسل نے افغانستان میں بدامنی پھیلانے کے سلسلے میں اسلام آباد کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف اعلان جہاد کر دیا ہے-

ایکنا نیوز-ایران ریڈیو- تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان علما کونسل کے ارکان نے کابل میں ایک اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ مبینہ طور پر پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ اس کونسل نے اسی طرح افغانستان کے بارے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کابل حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے خلاف سخت اور ٹھوس اقدامات کرے- اس رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں عوام نے گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان کے خلاف مظاہرے کیے ہیں جن میں افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کی مذمت کی گئی- واضح رہے کہ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے بھی حال ہی میں کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور طالبان کے ساتھ امن و صلح کے بارے میں سنجیدہ اقدام نہ کیا تو وہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیں گے-

73987

نظرات بینندگان
captcha