ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوعی نیوز» کے مطابق انصاراللہ اور یمنی فوج کے جنوبی علاقوں میں حملوں کے بعد بعض زرائع نے خبر دی ہے کہ آل سعود ایک منصوبے کے تحت حکومت مخالف شیعہ عالم دین آیتالله شیخ نمر النمر کوریاض سے جنوبی علاقے کی جیل «جیزان» میں منتقل اور شہید کرکے اسکا الزام «انصارالله» پر تھوپنا چاہتی ہے
زرائع نے فاش کیا ہے کہ جیزان جیل پر راکٹ حملے اور انصاراللہ کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد سے آل سعود اس منصوبے پر عمل کرنا چاہتی ہے۔
اگرچہ اس منصوبے پر عمل کاحتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے مگر شیخ نمر سمیت دیگر حکومت مخالف لیڈروں کو مارنے کے حوالے سے اس منصوبے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شیخ نمر تین سال سے آل سعودحکومت کی مخالفت کے جرم میں سعودی زندانوں میں اسیر ہیں اور دمام میں جیل کاٹنے کے بعد وہ اس وقت ریاض کی جیل میں بند ہیں۔