عربی اور اسلامی ممالک میں «مسجدالاقصی حمایت » ریلیوں کا انعقاد

IQNA

عربی اور اسلامی ممالک میں «مسجدالاقصی حمایت » ریلیوں کا انعقاد

9:10 - September 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3365182
بین الاقوامی گروپ: مسجد اقصی کی حمایت اور صھیونی حکومت کی مذمت کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مظاہرے منعقد کیے گئے

ایکنا نیوز- فلسطین نیوز کے مطابق مسجد اقصی کی حمایت میں اردن کے شہر امان میں سب سے بڑا مظاہرہ منعقد ہوا جسمیں ہزاروں لوگ شریک ہوئے
مظاہرین ملک سے صھیونی سفیر کے اخراج اور تل آویو سے سفیر کے واپس بلانےکا مطالبہ کررہے تھے
اردن کے علاوہ ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی مسجد اقصی کی حمایت میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے  جو صھیونی اقدامات کی مخالفت میں نعرے لگا رہے تھے
تیونس میں بھی اسلامی تنظیموں نے مسجد اقصی کی حمایت میں اقدامات کا مطالبہ کیا ۔
تیونس کی «النهضة» پارٹی نے صھیونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
مراکش، الجزایر، لبنان اور ترکی میں بھی مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں ۔


مسجدالاقصی کی حمایت میں فسلطینیوں کا مظاہرہ


العالم چینل کے مطابق غزہ میں بیت المقدس اور مسجد اقصی کی حمایت میں بڑی تعداد میں لوگ مظاہروں میں شریک ہوئے
جو اسلامی ممالک اور امت مسلمہ سے مسجد اقصی کی حمایت میں باہر نکلنے کا نعرہ لگا رہے تھے
مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فسلطینی عوام نے " یوم غضب" کے عنوان سے احتجاج کیا اور مسجد اقصی کی بیحرمتی اور تقسیم کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے تعاون کا مطالبہ کیا
العالم نیوز کے مطابق مسجد اقصی پر صھیونی فورسز نے حملہ کرتے ہوئے نمازیوں پر لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔

3364708

نظرات بینندگان
captcha