سعودی عرب؛ منا میں کوئی سعودی شهزاده‌ نہیں آیا/ حجاج قصور وار تھے

IQNA

سعودی عرب؛ منا میں کوئی سعودی شهزاده‌ نہیں آیا/ حجاج قصور وار تھے

5:54 - September 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3367134
بین الاقوامی گروپ: سعودی وزارت داخلہ نے منا میں دلخراش واقعے کی وجہ سعودی شہزادے کو قرار دینے سے انکار کردیا

ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منا میں کوئی سعودی شہزادہ گارڑز کے ہمراہ نہیں آئے
بعض زرائع کا کہنا ہے کہ منا میں افسوسناک واقعہ اس وجہ سے پیش آیا ہے کہ پیشگی اطلاع کے بغیر سعودی شہزادہ سینکڑوں گارڑز کے ہمراہ منا میں داخل ہوئے اور انکے لیے راستوں کو بند کرنے کی وجہ سے افراتفری پھیلی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا
سعودی حکام کی کوشش کررہے ہیں کہ ان واقعات سے خود کو برالذمہ قرار دیکر حجاج کو قصور وار ٹھرائے۔


وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اگر حجاج ہدایات پر عمل کرتے تو یہ خونی واقعہ پیش نہ آتا۔
اطلاعات کے مطابق اب تک واقعے میں 1200  حاجی شہید اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید حجاج میں 112 ایرانی بھی شامل ہیں۔

3367073

نظرات بینندگان
captcha