ایکنا نیوز- سعودی حکومت نے ناقص انتظامات کی انتہا کر دی. لبنانی نیوز چینل کے مطابق اس عظیم سانحہ کی اصل وجہ یہ تهی کہ عیاش سعودی بادشاہ شاہ سلیمان کا عیاش بیٹا محمد بن سلیمان نے منی کی سٹریٹ 240 سے گزرنے کے لئے 5 کلومیٹر راستہ بند کرا دیا جس سے مکتب 93 کے حجاج کا راستہ تبدیل هو گیا اور بهگدڑ مچ گئی. شاہ سلیمان نے تمام سعودی TV چینلز کو اس کے بیٹے کا نام لینے سے روک دیا هے تا کہ دنیا کو حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ نہ چل سکے. اب کچھ بے گناهوں کو بد انتظانی کا ذمہ دار قرار دے کر قربانی کا بکرا بنا دیا جائے گا تا کہ عیاش سعودی حکمرانوں کے کرتوتوں پر پردہ ڈالا جا سکے.…
میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے ۔ کیپٹل ٹی وی کے مطابق عازمین حج کے ریال پر پلنے والے سعودی حکام نے میتیں لواحقین کو دینے سے انکار کردیا ہے ۔
دنیا نیوز میں گفتگو میں معروف تجزیہ نگار ہارون الرشید نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران جسیے ممالک جنکے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے انکو تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کیا جائے.
دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوام کے شدید اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے ۔
فیس بک پر کمنٹس میں صارفین کا کہنا ہے کہ چند لاکھ کے مجعمع کو نہ سنبھالنے والے حکام کربلاء سے سبق سکھیں جہاں کروڈوں کا مجمع ہوتا ہے مگر کم ترین وسایل کے باوجود کوئی واقع رونما نہیں ہوتا۔
صارفین نے حجاج کی میتوں کے ساتھ غیر انسانی رویے کو بھی قابل افسوس قرار دیا ہے ۔ اس حوالے سے تصاویر سے بھی عوام کے غصے کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔