ملک سلمان: منا میں نصب تمام کیمرے کو تحویل میں لیا جائے

IQNA

ملک سلمان: منا میں نصب تمام کیمرے کو تحویل میں لیا جائے

7:31 - September 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3372494
بین الاقوامی گروپ: ملک سلمان نے منی میں نصب کیمروں کو جمع کرانے کا حکم صادر کردیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «mepanorama» کے مطابق سعودی بادشاہ نے منا میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو جمع کرانے کا حکم صادر کردیا ہے
دوسری جانب دنیا بھر سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ منا واقعے پر ایک شفاف تحقیقاتی کمیٹی بناکر واقعے کی تحقیقات کی جائے اور اس حوالے سے کیمروں کو جمع کرانا لمحہ فکریہ ہے
ٹویٹر پر ایک سعودی سوشل ورکر کا کہنا ہے کہ نصب کیمروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منا میں رش بڑھتی جارہی ہے مگر کسی نے اس پر ایکشن نہ لیا

سوشل ورکر کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن نایف مذکورہ تصاویر اور اس حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو چھپانے پر کام کررہا ہے
رہبر انقلاب حضرت آیت الله خامنه‌ای نے بھی واقعے پر غم و غصے کا اظھار کرتے ہوئے سعودی معذرت کا مطالبہ کیا ہے
انڈونیشیاء کے صدر نے بھی حج انتظامات پر تنقید کرتے ہوئے بہتر انتظامات کو ضروری قرار دیا ہے۔
ترک ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر صلاح الدین دمیرتاش نے واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ مقدس مقامات آل سعود کی پراپرٹی نہیں اور منا واقعہ ایک قتل عام ہے جسپر ترکی کو سخت انداز میں سعودی سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔

3372250

ٹیگس: حج ، غم ، اسلامی ، آل ، سعود ، مطالبہ ، کیمرہ ، نصب
نظرات بینندگان
captcha