وفاقی حکومت شہدا کے لواحقین کو پانچ لاکھ فی کس اور زخمیوں کو 2 لاکھ فی کس دے گی

IQNA

وفاقی حکومت شہدا کے لواحقین کو پانچ لاکھ فی کس اور زخمیوں کو 2 لاکھ فی کس دے گی

11:58 - September 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3374215
بین الاقوامی گروپ:شہداء کے 2 سے 3 ورثاء کو سرکاری خرچ پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھی بھیجا جائے گا۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان حکومت کے مطابق فوکل پرسن طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہدا کی تعداد 42 ہو چکی ہے جبکہ 62 حجاج اب بھی لاپتا ہیں ۔ وفاقی حکومت شہدا کے لواحقین کو پانچ لاکھ فی کس اور زخمیوں کو 2 لاکھ فی کس دے گی جبکہ شہداء کے 2 سے 3 ورثاء کو سرکاری خرچ پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھی بھیجا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے شہید اور لاپتہ افراد کے بارے میں جاننے کے لئے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے ، رشتہ داروں سے رابطے کے لئے ڈی سی او دفاتر میں ریلیف ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔
لواحقین اور رشتہ دار فوری طور پر ہیلپ لائن 042-11172542 پر رابطہ کر سکتے ہیں ، حکومت پنجاب نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو فوکل پرسن اور ضلع راولپنڈی کے اے ڈی سی عارف رحیم کو وزارت مذہبی امور کا فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔
لاہور میں پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں بھی ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے ، پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن کے نمبر042-99204408 اور 042-99203164ہوں گے۔

301240

ٹیگس: فوکل ، حاجی ، حکومت ، پانچ ، لاکھ
نظرات بینندگان
captcha