پاکستان دنیاکا 9واں بدامن ترین ملک

IQNA

پاکستان دنیاکا 9واں بدامن ترین ملک

12:04 - September 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3374222
بین الاقوامی گروپ:گزشتہ ایک عشرے سے ملک میں ہونے والے بم دھماکوں، خودکش حملوں اورفرقہ واریت کے باعث پاکستان بدامن ممالک کی اولین فہرست میں شامل ہوچکا ہے

ایکنا نیوز- اقوام متحدہ کے زیراہتمام امن کے عالمی دن کو ’’یوم امن‘‘ کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔ پہلاعالمی یوم امن 21ستمبر 2002کو منایا گیاتھا۔ عالمی یوم امن کے موقع پرعالمی برادری توقع کرتی ہے کہ بڑے ممالک اپنی جابرانہ اورجنگی پالیسیوں کوختم کرکے دنیامیں قیام امن کے حوالے سے اقدام کریں گے۔ عالمی سطح پر 50کروڑ افرادایسے ممالک میں مقیم ہیں جوشدید بدامنی کاشکار ہیں۔ پاکستان کاشمار بھی ایسے ممالک میں ہوتاہے جو بدامنی کے حوالے سے سرفہرست ہے۔

دنیاکے 32ممالک انتہائی پرامن ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ پاکستان سمیت 33ممالک انتہائی بدامنی کاشکار ہیں۔ عالمی سطح پرامن پرکام کرنے والے آسٹریلوی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس اینڈپیس کے اعدادو شمارکے مطابق پاکستان دنیاکا 9واں بدامن ترین ملک رہا۔ گزشتہ ایک عشرے سے ملک میں ہونے والے بم دھماکوں، خودکش حملوں اورفرقہ واریت کے باعث پاکستان بدامن ممالک کی اولین فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔ بدامنی میں شام پہلے نمبر، افغانستان دوسرے، جنوبی سوڈان تیسرے، عراق چوتھے، صومالیہ پانچویں، سوڈان چھٹے، جمہوریہ وسطی افریقاساتویں اور کانگو آٹھویں نمبرپر رہا۔

393627

نظرات بینندگان
captcha