IQNA

7:43 - October 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3377247
بین الاقوامی گروپ: آستانہ مقدس علوی میں لاکھوں زائرین کی آمد کے حوالے سے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں

ایکنا نیوز- آستانہ مقدس علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حرم اقدس میں عید غدیر اور زائرین کے استقبال کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں
عید غدیر کے حوالے سے خوبصورت بینرز جنپر امام علی (ع) کی احادیث درج ہیں ہر طرف نصب کیے گئے ہیں
آستانہ مقدس علوی کے شعبہ تبلیغات کے سربراہ «محمد العلوی» کا کہنا ہے کہ صحن اقدس میں 42 بڑے بینرز اب تک نصب ہوچکے ہیں
بینرز پر احادیث، عید غدیر کی فضیلت اور مبارکبادی کے پیغامات درج ہیں
قابل ذکر ہے کہ آستانہ مقدس علوی میں عید غدیر کے موقع پر لاکھوں زائرین حاضری دیتے ہیں جہاں وہ امیرالمومنین
امام علی (ع) کی زیارت، تجدید بیعت اور آپ سےعقیدت کا اظھار کرتے ہیں۔

3375754

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: