ایکنا نیوز- «قاریان مهاجر الیالله» کے عنوان سے منا واقعے میں شہید نامور ایرانی قاریوں کے لیے مجلس فاتحہ منگل کونماز مغربین کے بعد میدان فلسطین میں واقع مسجد امام صادق(ع) میں منعقد ہوگی جسمیں اعلی حکام کے علاوہ نامور قرآنی اساتذہ بھی شریک ہوں گے۔
اس مجلس فاتحہ میں نامورقراء تلاوت کریں گے جبکہ شہید قاریوں کی یاد میں تواشیح خوانی بھی ہوگی۔
مجلس میں اعلی حکام کے خطاب کے علاوہ شہید قاریوں کی ویڈیو فلم کی بھی نمائش ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی حجاج میں بیس نامور ایرانی قرآء کی ٹیم بھی شامل تھی جسمیں پانچ قاری حسن دانش، محسن حاجیحسنی کارگر، محمدسعید سعیدیزاده، امین باوی اور فواد مشعلی، منا واقعے میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔