منا واقعے میں شہید قاریوں کی یاد میں؛ آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے قم میں محفل حسن قرات کا اہتمام

IQNA

منا واقعے میں شہید قاریوں کی یاد میں؛ آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے قم میں محفل حسن قرات کا اہتمام

7:24 - October 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3382587
بین الاقوامی گروپ: آستانہ مقدس امام حسین (ع) کے شعبہ دارالقرآن کے تعاون سے جمعرات کو محفل حسن قرآت اور مجلس ترحیم منعقد ہوگی

ایکنا نیوز- قرآنی ادارے «ق» کے مطابق آستانہ مقدس امام حسین (ع) کے تعاون سے منا واقعے میں شہید نامور ایرانی قاریوں کی یاد میں جمعرات کو ایران کے شہر قم میں محفل حسن قرآت اور مجلس ترحیم منعقد ہوگی۔


عید مباہلہ کے روز منعقدہ اس قرآنی محفل میں ایران کے نامور بین الاقوامی قراء حاضر اور تلاوت کا شرف حاصل کریں گے۔


ایرانی شہید قاریوں کی یاد میں محفل حسن قرآت کا آغاز رات سات بجے قم کے  «وارث الأنبیاء» کمپلیکس میں ہوگا
اس محفل کے علاوہ پروگرام میں موسم گرما میں منعقدہ قرآنی کورس کی اختتامی تقریب بھی منعقد ہوگی
محفل حسن قرآت میں خادم اہل بیت (ع) مرحوم «حاج عباس کعبی» کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

3382394

نظرات بینندگان
captcha