پاکستان؛ محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں پروقار تقریب کا اہتمام

IQNA

پاکستان؛ محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں پروقار تقریب کا اہتمام

15:04 - November 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3429292
بین الاقوامی گروپ:امام حسین (ع) عالم انسانیت کے محسن اور عظیم رہنما ہیں ۔ امام حسین سیمینار سے شیعہ سنی علما کا خطاب

ایکنا نیوز- نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے باوفا اصحاب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیمینار بعنوان ” حسین محسن انسانیت“ کا انعقاد پریس کلب کوئٹہ میں کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک سے  پروگرام کا آغاز ہوا ،قاری شاکر حسین نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ سیمینار سے  رہنما مجلس وحدت مسلمین  علامہ ولایت حسین جعفری ،معروف دانشور قاری عبدالرحمن ، جماعت اسلامی کے سینئر رہنما پروفیسر امان اللہ شادیزئی ، جماعت اسلامی کے دانشور ڈاکڑ عبدالرحمن ،بلوچستان اسمبلی کے رکن  آغا رضا ، مجلس وحدت مسلمین کویٹہ کے سربراہ اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کیا ۔
مقررین نے امام حسین کی شخصیت  کو محور وحدت قرار دیتے ہویے کہا کہ امام علی مقام عالم انسانیت کے ہیرو اور محسن ہیں اور انکی ذات کو کسی خاص مکتب سے مخصوص جانا تنگ نظری ہے ۔سیمینار کے اختتام پر مولانا محمد سعید نے دعا کرائی۔اس سیمینار کے اسٹیج سیکریڑی کے فرائض کامران حسین نے انجام دیے۔

نظرات بینندگان
captcha