داعش کے جنگجوؤں نے افغانستان کے چار اضلاع پر 'قبصہ' کر لیا

IQNA

داعش کے جنگجوؤں نے افغانستان کے چار اضلاع پر 'قبصہ' کر لیا

8:49 - December 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3460570
بین الاقوامی گروپ: ٹائمز اختبار کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے اپنی خود ساختہ خلافت کا ایک اور صوبہ قائم کرنے کی کوشش کرتے ھوئے افغانستان کے چار مشرقی اضلاع پر قبصہ کر لیاھے۔

ایکنانیوز- شفقنا- ٹائمز اخبار کے مطابق اب شہر جلال آباد سے جنوب کی طرف واقع چار اضلاع داعش سے وفاداری کا حلف اٹھانے والے تقریبا” ایک ھزار چھ سو جنگجوؤں کے کنٹرول میں ھیں۔ وھاں ایسے ھی بےرحمانہ طریقے زیر استعمال ھیں جو شام اور عراق کے داعش کی جانب سے قبضہ کردہ علاقوں میں اپنائے گئے ھیں۔ ھزاروں مقامی باشندوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ھے، افغان فوج داعش کی چڑھائی روکنے کی کوشش کرتے ھوئے در اصل روزانہ لڑائی لڑتی ھے۔ اخبار ٹائمز کے مطابق مہانہ 500 تک فوجی داعش کے ھاتھوں ھلاک ھوجاتے ھیں۔

برطانیہ کے دفاعی تحقیقات سے متعلق رائل انسٹیٹیوٹ کے اھلکار شاشنک جوشی نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ مقامی طالبان کی صفوں میں ھونے والی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ممکن ھوا۔

4895

نظرات بینندگان
captcha