نیوکاسٹل؛ میلاد النبی (ص) کے حوالے سے جلوس کا اہتمام

IQNA

نیوکاسٹل؛ میلاد النبی (ص) کے حوالے سے جلوس کا اہتمام

7:54 - December 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3469701
بین الاقوامی گروپ: نیوکسٹل میں مقیم مسلمانوں کی جانب سے عید میلاد النبی پر عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی جسمیں شدت پسندی اور تشدد کی مذمت اور امن و محبت کا پیغام دیا جائے گا

ایکنا نیوز-  اطلاع رساں ادارے  «Chronicle Live»،کے مطابق خاتم النبین حضرت محمد(ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے امن مقدس ریلی کے نام سے تین جنوری بروز اتوار کو جلوس برآمد ہوگا جسمیں نیوکسٹل کے مسلمان داعش اور ان جیسی تنظیموں سے اظھار بیزاری کے علاوہ صلح و محبت کا پیغام عام کریں گے
اس ریلی میں  حضرت محمد(ص) کی تعلیمات میں محبت اور امن کے پیغام کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائےگی۔


پروگرام کے منتظمین میں شامل منیر حسین کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی کامیاب ریلی کے بعد اس سال بھی اس مناسبت سے ریلی نکالنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس ریلی کے زریعے سے معاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد عام کرنے کا پیغام دیا جاتا ہے۔
اس مہینے کے آغاز میں بھی چہلم امام حسین (ع)  کی مناسبت سے جلوس برآمد ہوا تھا جسمیں لندن کے مسلمانوں نے داعش اور دیگر تکفیری گروپوں سے نفرت کا اظھار کیا تھا ۔

3469451

نظرات بینندگان
captcha