ملایشیاء ; قرآنی مقابلوں میں یورپین قاریوں کی بھرپور شرکت

IQNA

ملایشیاء ; قرآنی مقابلوں میں یورپین قاریوں کی بھرپور شرکت

13:41 - April 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3500670
بین الاقوامی گروپ: ملایشیاء کے قرآنی مقابلوں میں سات یورپی اور غیر اسلامی ممالک کے قراء شرکت کررہے ہیں اور پہلی بار یورپین قاریوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے

ایکنا نیوز- ملایشین نیوز ایجنسی (Bernama)،کے مطابق ملایشیا کی اسلامی ڈیولپمنٹ آرگنایزیشن کے سیکریٹری جنرل عثمان مصطفی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا،ہالینڈ،ہانگ کانگ،اسپین، برطانیہ اور سویڈن سے ایک ایک مرد اور ایک خاتون نمایندہ مقابلوں میں شرکت کریں گی

دو سے سات میی تک کوالالمپور میں ہونے والے مقابلوں میں مجموعی طور پر 69 ممالک سے قرار اور حفاظ شرکت کریں گے

حسن قرآت میں ملایشیاء کے عین‌الدین حلمی اور نور عذرا ایوب نمایندگی کررہے ہیں جبکہ حفظ میں محمد عمر موسی اور فریحه ذوالکفلی دیگر نمایندوں میں شامل ہیں

عثمان کے مطابق قرآنی مقابلہ «وحدت؛ قومی تبدیلی کی شہ رگ» کے عنوان سے منعقد کیا جارہا ہے اور مختلف ممالک جیسے مصر، سعودی عرب، قطر، لبنان، اردن، انڈونیشیاء، برونائی، تھا ئی لینڈ اور ملایشیاء سے پندرہ ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

اختتامی تقریب میں ملایشیاء کے شاہ عبدالحلیم معظم شاه خصوصی شرکت کریں گے۔ جیتنے والوں کو نقد اور قیمتی انعامات دیے جائیں گے

گذشتہ سال کے مقابلوں میں حادثہ منا میں شہید ہونے والے ایرانی قاری محسن حاجی حسینی کارگرنے حسن قرآت کے شعبے میں مقام اول حاصل کیا تھا ۔

3492155

نظرات بینندگان
captcha