
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Islamic News» کے مطابق انسانی تنظیم کا کہنا ہے کہ سیٹلایٹ تصاویر سے بخوبی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے کہ متعدد دیہادتوں کو مسمار کیا جارہا ہے
تنظیم کے مطابق برما کی حکومت کو اس حوالے سے ایک شفاف تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس حوالے سے منصفانہ رپورٹ پیش بنایا جاسکے۔
مسلمانوں کی اکثریت مغربی صوبے راکھین میں رہتے ہیں جنکو اپنی ہی سرزمین پر شہریت کے حق سے محروم کیا گیا ہے اور جو باربار ظلم و تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں ۔
۲۰۱۲ سے مسلم کشی کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے اور اب تک متعدد بیگناہ افراد تشدد کے واقعات میں جان کھوچکے ہیں۔
بعض بین الاقوامی اداروں کے اعتراضات کے باوجود مسلم آبادی پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز واقعات میں شدت بڑھتی جاری رہی ہے ۔