آسٹریلیا میں بین المذاہب اجلاس کا انعقاد

IQNA

آسٹریلیا میں بین المذاہب اجلاس کا انعقاد

7:30 - December 04, 2016
خبر کا کوڈ: 3502032
بین الاقوامی گروپ: سال کے اختتام کی مناسبت سے آسٹریلیا میں انیسواں بین المذاہب اجلاس منعقد کیا گیا

آسٹریلیا میں بین المذاہب اجلاس کا انعقاد


ایکنا نیوز- عربی نیوز ایجنسی اینا کے مطابق آسٹریلین مفتی ابراهیم ابو محمد نے بین المذاہب اجلاس سے خطاب میں کہا : مذاہب میں ہم آہنگی اور اتحاد اور مختلف اقوام میں نفرت و تعصب کی فضا کو دور کرنا وقت کی اولین ضرور ت ہے ۔

انہوں نے کہا : اہم اقداراور کمالات جیسے احترام، عشق اور دوسروں سے مروت آسٹریلین معاشرے کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں

ابراهیم ابومحمد نے اجلاس جس میں اعلی حکومتی عہدہ داروں کے علاوہ دیگر مذاہب کے نمایندے بھی شریک تھے سے خطاب میں کہا کہ دوسروں کو برداشت نہ کرنا اور ان سے نفرت دراصل ایک قسم کی نفسیاتی بیماری ہے ۔


انہوں نے آسٹریلین وزیر امور مہاجرت کی نسل پرستانہ بیان کی مذمت اور برداشت و تحمل سے کام لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بقائے باہمی ہی سے معاشرے میں بہتری آسکتی ہے۔

آسٹریلین وزیر نے لبنانی مسلمانوں کو جرائم میں ملوث قرار دیا تھا۔

مصری نژاد ابراهیم ابومحمد سال ۲۰۱۱ سے اب تک آسٹریلیا میں مفتی کے منصب پرخدمات میں مصروف ہیں۔


3550549

نظرات بینندگان
captcha