
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «nation» کے مطابق پاکستان ادبی ورثے اور اسلام تعاون تنظیم سے وابستہ اسلامی ثقافتی آرٹس فاونڈیشن (IRCICA) کے تعاون سے یوم آزادی کی مناسبت سے خطاطی نمایش منعقد کی جائے گی.
بین الاقوامی نمایش میں پاکستان بھر سے نوجوان خطاطوں کو شرکت کا موقع فراہم ہوگا تاکہ اپن فن پاروں کو پیش کرنے کے علاوہ بین الاقوامی خطاطوں سے آشنا بھی ہوسکے.
وزیراعظم کے مشیر «عرفان صدیقی» نے اس نمایش کے حوالے سے کہا : اس ثقافتی نمایش سے پاکستان میں ثقافتی اور آرٹس کے حوالے سے نیے دریچے کھل جائیں گے ۔