مدینہ منورہ؛ قرآنی نمائشگاہ میں برطانوی حجاج کی آمد

IQNA

مدینہ منورہ؛ قرآنی نمائشگاہ میں برطانوی حجاج کی آمد

12:42 - September 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3503495
بین الاقوامی گروپ: برطانوی حجاج نے مدینہ منورہ میں مسجدالنبی(ص) کے قریب قرآنی نمایشگاہ کا دورہ کیا
مدینہ منورہ؛ قرآنی نمائشگاہ میں برطانوی حجاج کی آمد

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «الفجر» کے مطابق برطانیہ سے آئے حجاج نے مدینہ منورہ کے بعض اعلی حکام سے ملاقات اور مدینہ منورہ میں مسجدالنبی(ص) کے ہمراہ لگایے گیے قرآنی نمایشگاہ کا دورہ اور قرآنی نسخے دیکھے۔

مسجدالنبی(ص) کے ساتھ لگایے گیے قرآنی نمایشگاہ میں وزارت حج کے نمایندے «ایاد بن حمد شکری» نے انکا استقبال کیا اور نمایشگاہ کے حوالے سے بریفینگ دی۔

«شکری» نے اس موقع پر اسلامی اتحاد کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے ساتھ حسن سلوک کے بارے میں گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکیزگی اور وحدت کو اسلامی تعلیمات سے کا محور قرار دیا۔

برطانوی حجاج گروپ کے سربراہ «احمد پاٹل» نے ڈاکٹروں کی ٹیم جو اس موقع پر موجود تھی انکا اور سعودی حکام کے تعاون اور رہنمائی کا شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعاون میں اضافے پر تاکید کی۔

پاٹل کا کہنا تھا: برطانوی حج کا گروپ یورپ میں وہ پہلا حج گروپ ہے جو تمام میڈیکل ٹیموں کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے آمادگی کا اعلان کرچکا ہے۔

3638388

نظرات بینندگان
captcha