گھانا میں «ایرانی حجاب» کی نمائش+تصاویر

IQNA

گھانا میں «ایرانی حجاب» کی نمائش+تصاویر

9:59 - April 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3504398
بین الاقوامی گروپ – گھانا کی اسلامی یونیورسٹی میں ایرانی اسکارف اور پوشاک کی نمایش کی بھرپور پذیرائی

گھانا میں «ایرانی حجاب» کی نمائش+تصاویر

ایکنا نیوز- گھانا کی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات اسلامی کے مطابق «حجاب، میری پہچان، میرا فخر» کے عنوان سے ایرانی حجاب کی نمایش منعقد ہوئی جسکی افتتاحی تقریب میں امور خواتین کی وزارت کی نمایندہ محترمہ ماری بل سمیت طالبات اور دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

 

اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر اور جامعه المصطفی(ص) العالمیه کے نمایندے محسن معارفی نے تقریب سے خطاب میں حجاب اور خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جسطرح ایک ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے سیفٹی بیلٹ باندھنے میں بہانہ نہیں بناسکتے،اسی طرح آزادی کے نام پر بدحجابی کی حمایت مناسب نہیں۔

 

دیگر مقررین نے بھی حجاب کی اہمیت پر خطابات کیے اور اسلامی فلسفہ حجاب کو خواتین کے لیے بہترین حمایت قرار دیا۔

 

اس نمایش کے ہمراہ مختلف اسلامی ڈریسز جیسے اسکارف، مقنعہ اور جوراب وغیرہ بھی پیش کیے گیے جسکو شرکاء نے بیحد سراہا ۔

اختتام پر نمایاں خدمات پر طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی گیی۔/

استقبال از نمایشگاه «حجاب ایرانی» در غنا+عکس

استقبال از نمایشگاه «حجاب ایرانی» در غنا+عکس

استقبال از نمایشگاه «حجاب ایرانی» در غنا+عکس

3702887

نظرات بینندگان
captcha