اردن میں «قرآن مجید کے جدید ادبی معجزے» سیمنار کا انعقاد

IQNA

اردن میں «قرآن مجید کے جدید ادبی معجزے» سیمنار کا انعقاد

8:05 - April 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3504421
بین الاقوامی گروپ: «قرآن مجید کے جدید ادبی معجزے» سیمینار اردن کی «الطفیله» آئی ٹی یونیورسٹی کے شعبہ ادبیات میں منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- خبررساں نیوز ایجنسی  العرب الیوم کے مطابق «قرآن مجید کے جدید ادبی معجزے» سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے «الطفیله یونیورسٹی کے چانسلر محمد خیرحورانی کا کہنا تھا: عوامی افکار کے لیے یونیورسٹی اساتذہ فکری انجنیر کے کردار ادا کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کی درست رہنمائی کریں۔

 

اس تین روزہ سیمینار میں «ادبی گفت‌وگو»، « قرآنی داستانوں میں عورت کی تصویر»، «شخصیت‌سازی اور قرآن»، «مقام و مقامات اور قرآن»، «قرآن داستانوں میں نمونہ سازی» اور «تفسیر کی کتابوں میں قرآنی داستانیں » جیسے موضوعات پر تحقیقی گفتگو کی گیی۔

 

عراقی یونیورسٹی کے استاد طه قیسی نے قرآنی شعبے میں اردن کی یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا اور ان کو قرآنی تعلیمات کی ترویج میں اہم قرار دیا۔

 

افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے اعلی حکام اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

 

اس سیمینار کے ہمراہ سیاسی، اجتماعی اور دیگر موضوعات پر ماہرین کی اہم نشستیں بھی منعقد کی گییں۔/

3703790

نظرات بینندگان
captcha