
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «آناتولی» کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے (یونیسف) خبردار کیا ہے کہ موسمی بارشوں سے ۲۰۰ سو هزار روھنگیائی مسلمانوں کی زندگیوں کو خطرات درپیش ہیں
یونیسف ترجمان «کریسٹف بولیراک» نے ایک پریس کانفرنس میں کہا : جون سے ستمبر تک ہونے والی بارشوں سے کیمپوں میں موجود ہزاروں روھنگیایی مسلمانوں کو مسایل کا سامنا ہے
انہوں نے بنگلہ دیش کے «کاکس بازار» میں مہاجرین کی حالت زار کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارش سے سیلاب، تودہ گرنے اور وبائی بیماریوں سے سنگین مسایل پیش آسکتے ہیں۔
یونیسف ترجمان نے عالمی امداد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے ۲۰۰ هزار روھنگیا مسلمانوں اور بالخصوص بچوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال اگست سے شروع ہونے والے مظالم کے نتیجے میں سات لاکھ روھنگیا مسلمان بنگلہ دیش مہاجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔/