کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر پر تشویش ہے، ثروت اعجاز قادری

IQNA

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر پر تشویش ہے، ثروت اعجاز قادری

8:37 - January 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3505567
بین الاقوامی گروپ-پاکستان کے دشمن اسلام کے دشمن ہیں، روزگار، امن، تعلیم اور انصاف کی فراہمی کیلئے تمام اکائیوں کو یکجا جدوجہد کرنا ہوگی۔

ایکنا نیوز- اسلام ٹایمز کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے، پُرامن مستحکم پاکستان خطے کی خوشحالی کی ضمانت ہے، توہین رسالت کو روکنے کیلئے آئین وقانون کو استعمال کرنا ہوگا، حکومت ملک میں فوری عدل اور انصاف کی فراہمی کو یقینی نہیں بنائے گی تو لاقانونیت کو پنپنے کا موقع ملے گا، پائیدار قیام امن کیلئے مسلسل جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر پر تشویش ہے، عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے، پاکستان کے دشمن اسلام کے دشمن ہیں، روزگار، امن، تعلیم اور انصاف کی فراہمی کیلئے تمام اکائیوں کو یکجا جدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خوف خدا اور عشق رسول سے سرشار ہوکر ملک کو ترقی کی راہ پر لیجایا جا سکتا ہے دورود و سلام کی محفلیں محبت، بھائی چارگی کو فروغ دیتی ہیں اسلام دشمن قوتوں کیخلاف یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کے دشمن مسلمانوں کے دلوں سے حب رسول کو ختم اور اتحاد ویکجہتی کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان اور ہمارے اسلاف و اکابرین کی قربانیوں کا ثمر ہے، ملک میں عدل کا نظام بہتر ہوگا تو جرائم خوبخود ختم ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ سزا اور جزا کے فیصلے ہنگامی بنیادوں پر ہونگے تو معاشرے میں اس کے بہتر نتائج اخذ ہونگے، دہشتگرد امن، تعلیم، معیشت اور انصاف کے دشمن ہیں، دہشتگردی کو طاقت، سیاست اور عوام کو بنیادی حقوق مہیا کرکے ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا۔ انہوں کا کہنا تھا کہ اسلام امن وآشتی کا مذہب اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امن کے دعووں کے باوجود کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha